چورقومی کرکٹر صہیب مقصود کے گھر سے لاکھوں کا سامان لے اڑے

پولیس تھانہ بہاء الدین زکریا نے مقدمہ درج کرلیا


Numainda Express September 24, 2015
پولیس تھانہ بہاء الدین زکریا نے مقدمہ درج کرلیا۔فوٹو: فائل

قومی کرکٹر صہیب مقصود کے گھر چوری کی واردات میں لاکھوں روپے کے زیورات' موبائل فونز اور غیر ملکی کرنسی چرا لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نشیمن کالونی کے رہائشی کرکٹر صہیب مقصود گزشتہ روز زمبابوے کے دورے پر قومی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے ان کے اہلخانہ شام 6 بجے عید کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار گئے ہوئے تھے رات ساڑھے 11 بجے واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نامعلوم چور زیورات' قیمتی موبائل فونز' ڈالرز اور پاؤنڈز چرا کر لے گئے۔ پولیس تھانہ بہاء الدین زکریا نے مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں