ایان علی کا شوبزچھوڑکرمذہب سے رجوع کافیصلہ مولانا طارق جمیل سے رابطہ

کس طرح دین پر عمل کر کے ایک باعمل مسلمان بن سکتی ہوں،ایان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

کہا جا رہا ہے کہ ایان علی مولانا طارق جمیل کی حج سے واپسی پر ان سے ملاقات کریں گی: فوٹو: فائل

ماڈل ایان علی جنھیں حال ہی میں منی لانڈرنگ کیس میں جیل سے ضمانت پر رہائی ملی ہے نے مذہب کی جانب رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے رابطہ کیا ہے اور ان سے دینی معاملات میں رہنمائی مانگی ہے۔ ایان علی نے مولانا طارق جمیل سے درخواست کی ہے کہ ان کو دین کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کس طرح دین پر عمل کر کے ایک باعمل مسلمان بن سکتی ہیں۔


مقامی میڈیا کے مطابق مولانا طارق جمیل سے گفتگو کے دوران ایان علی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔کہا جا رہا ہے کہ ایان علی مولانا طارق جمیل کی حج سے واپسی پر ان سے ملاقات کریں گی۔

 
Load Next Story