حرم شریف میں حادثے سے قبل ہی امیرمکہ نے بن لادن کمپنی کو خبردار کر دیا تھارپورٹ

حفاظتی معیار کی خلاف ورزی اور تیز ہوا حرم شریف کرین حادثے کا سبب بنے،کمیٹی


INP September 24, 2015
حفاظتی معیار کی خلاف ورزی اور تیز ہوا حرم شریف کرین حادثے کا سبب بنے،کمیٹی: عرب میڈیا

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امیر مکہ نے حرم شریف میں کرین حادثے سے 11 روز قبل بن لادن گروپ کے چیئرمین کو مشینری کے حفاظتی معیار سے متعلق خبردار کیا تھا۔

جریدے'ڈیلی مکہ' کے مطابق امیر مکہ اور توسیعی منصوبے کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے بکر بن لادن کو کہاتھا کہ کرینوں کی حفاظت یقینی بنائی اور پیدل چلنے والوں کے راستے سے ہٹایا جائے۔

دوسری طرف تحقیقاتی کمیٹی کے علم میں یہ بات بھی آئی ہے کہ کنٹریکٹر نے کرینوں کی حالت سے متعلق مختلف ایجنسیوں کے کئی پیغامات نظرانداز کیے،کمیٹی کاکہناتھا کہ حفاظتی معیار کی خلاف ورزی اور تیز ہوا حرم شریف کرین حادثے کا سبب بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں