عافیہ موومنٹ کے تحت کارواں غیرت جلسہ اتوار کو ہوگا

عافیہ موومنٹ کے زیر اہتمام آج اتوار21 اکتوبر کو 3 بجےکراچی میں قوم ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیےجلسہ عام منعقدکیاجائے گا۔

عافیہ موومنٹ کے تحت پریس کلب کے سامنے ملالہ یوسفزئی پر حملے اور امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی عدم رہائی کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

عافیہ موومنٹ کے ترجمان کے مطابق


عافیہ موومنٹ کے زیر اہتمام آج اتوار 21 اکتوبر کو دن 3 بجے خواجہ اجمیر نگری، بلال کالونی سیکٹر 7-A نارتھ کراچی میں قوم کی بے قصور بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کاروان غیرت جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جلسے سے ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی خطاب کریں گی۔ کراچی کے تمام باشعور شہریوں سے اس جلسہ عام میں شرکت کی درخواست ہے، جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
Load Next Story