حجاج کرام مناسک حج کے دوران رمی ميں مصروف

حجاج کرام آج سب سے بڑے شیطان جمرة العقبہ کو کنکریاں مار کر جانور کی قربانی کریں گے اور بال منڈھوا کر احرام کھول دیںگے


ویب ڈیسک September 24, 2015
حاجی مکہ مکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں حجاج کرام منٰی میں رمی ميں مصروف ہيں۔

گزشتہ روز لاکھوں فرزندان اسلام وقوف عرفات کے بعد مذدلفہ پہنچے جہاں انہوں نے رات بھر قیام کیا اور رمی کے لئے کنکریاں جمع کیں، مذدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام منیٰ روانہ ہوئے،مزدلفہ سے منیٰ کے درمیان فاصلہ نو کلو میٹر ہے اس لیے عازمین بسو ں کے علاوہ پیدل بھی منیٰ کا رخ کررہے ہیں۔ جہاں وہ آج سب سے بڑے شیطان جمرة العقبہ کو کنکریاں ماری جا رہی ہیں۔

رمی کے بعد حجاج جانور کی قربانی اور سر منڈوا کر یا بال کٹواکر اپنااحرام کھول رہے ہیں۔ اس کے بعد مکہ مکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے۔ بعد میں حجاج کرام واپس منیٰ چلے جائیں گے۔ حجاج کرام 2 روز تک منیٰ کی خیمہ بستیوں میں رہیں گے اور 11 اور 12 ذوالحجہ کو بھی شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مسجدالحرام میں جا کر طواف کریں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے رمی کے دوران بهگدڑ يا کسی اور حادثے سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں