یمن میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران مسجد میں خودکش دھماکے 35 افراد جاں بحق

خودکش دھماکے حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول ضلع الصفیہ میں ہوئے ہیں تاہم کسی نے اس کی ذمہ دارئی قبول نہیں کی ہے

دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔فوٹو:فائل

یمن میں عید الضحی کی نماز کے دوران مسجد میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں35 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اجنسی کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء کے ضلع الصفیہ میں واقع البلیلی مسجد میں عین اس وقت یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جب بڑی تعداد میں لوگ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کررہے تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں کم ازکم 35 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے خودکش تھے اور جس مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع ہے تاہم اس واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو یمن پر اتحادی فورسز کی بمباری کے بعد سے تاحال 5 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 2 ہزار سے زائد عام شہری ہیں۔
Load Next Story