لال مسجد کے سابق نائب خطیب غازی عبدالرشید کے گرفتار بیٹوں کی ضمانت منظور

ہارون رشید اور حارث رشید کو30،30ہزارروپے کےضمانتی مچلکےداخل کرنےکی ہدایت


ویب ڈیسک September 24, 2015
ہارون رشید اورحارث رشید کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

مقامی عدالت نے لال مسجد کے سابق نائب خطیب غازی عبدالرشید کے گرفتار بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد میں آن ڈیوٹی میجسٹریٹ عامرخلیل نے غازی عبدالرشید کےدونوں بیٹوں ہارون رشید اورحارث رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 30،30 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ ہارون رشید اورحارث رشید کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، ان پر پستول اور غیر قانونی طور پر فوجی وردی رکھنے کا الزام تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں