منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگڈر مچنے سے شہادتوں کی تعداد 717 ہوگئی 800 سے زائد زخمی

سعودی فرمانروا نے افسوسناک حادثے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک September 24, 2015
سعودی فرمانروا نے افسوسناک حادثے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا، فوٹو: اے ایف پی

منیٰ میں رمی جمرات کے دوران بھگڈر مچنے سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 717 ہو گئی ہے جب کہ 863 سے زائد افراد حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q323/q323.webp

https://img.express.pk/media/images/Mina1/Mina1.webp

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق رمی جمرات کے دوران بھگڈر مچنے سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 717 جب کہ زخمیوں کی تعداد 863 ہو گئی ہے۔ حادثہ اسٹریٹ نمبر 204 میں مکتب نمبر 93 کے قریب پیش آیا جہاں زیادہ تر الجزائر اور مصری شہری موجود تھے۔ سعودی سول ڈیفنس کے حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو منیٰ کے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q422/q422.webp

https://img.express.pk/media/images/Mina/Mina.webp

سعودی حکومت اور رضا کاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں تا کہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے موقع پر پہنچے۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ حادثہ بد نظمی کے باعث پیش آیا اگر حجاج ہدایات کی پابندی کرتے تو حادثہ پیش نہ آتا۔

https://img.express.pk/media/images/q521/q521.webp

https://img.express.pk/media/images/Shah-salman-bin-abdulaziz/Shah-salman-bin-abdulaziz.webp

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے منیٰ میں پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کی اعلی ٰسطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جب کہ سعودی ولی عہد اور داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے بھی سیکیورٹی اداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں منیٰ حادثے کی وجوہات پر غور کیاجائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q617/q617.webp

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ حج پر موجود پاکستانیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارکار منظور الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی سفارتکار کو ہدایت کی کہ سعودی عرب میں موجود تمام خدام اور رضاکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں۔ پاکستانی حج مشن ٹیم بھی ملکی حاجیوں کی تفصیلات جمع کرنے کے لئے منی پہنچ گئی ہے جب کہ حادثے میں 2 پاکستانیوں خلیل اور حاجی عارف کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔



https://img.express.pk/media/images/q714/q714.webp

پاکستانی سفارتخانے نے ملکی حاجیوں کی تفصیلات جاننے کے لئے 2 ہیلپ نائن نمبرز 00966125277537 اور 00966125458000 جاری کر دیئے ہیں جس پر اپنے پیاروں سے متعلق تفصیلات معلوم کی جا سکتی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q813/q813.webp

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے حادثے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے ورثا کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مسجد الحرام میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث کرین گرنے سے 100 سے زائد عازمین شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ 2006 میں بھی منیٰ کے قریب بھگڈر مچنے سے 346 جب کہ 2004 میں رمی جمرات کے دوران 251 حجاج نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں