بھارتی اشتعال انگیزی دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانےکی سازش ہے سربراہ پاک فوج

پاک فوج مادر وطن کے کونے کونے کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے، جنرل راحیل شریف

پاک فوج بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہری آبادی سے ہر ممکن تعاون کرے گی، سربراہ پاک فوج فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔





آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، اس موقع پرانہوں نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے بھرپورجواب پر فوجیوں کی تعریف کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی پیشگی مبارک باد دی۔




کنٹرول لائن پر فوجی جوانوں سے بات کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج سخت جنگی تربیت کی حامل فورس ہے، جو بیک وقت دو مختلف اقسام کی جنگیں کامیابی سے لڑ رہی ہے، پاک فوج مادر وطن کے ہر انچ کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائرلائن کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے،بھارتی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے لیکن پاک فوج کے جوان بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔





آرمی چیف نے کنٹرول لائن کی قریبی آبادیوں کے مکینوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہری آبادی سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

https://www.dailymotion.com/video/x37p3jw_army-chief-at-loc_news
Load Next Story