ریڈار پر نظر نہ آنے والے اسٹیلتھ پینٹ ٹیکنالوجی سے مزین روسی جنگی ٹینک
یہ پینٹ تمام الیکٹرونک آلات سے ٹینک کو اوجھل بناسکتا ہے اور اسے موسم کی شدت سے بھی محفوظ رکھتا ہے، روسی حکام
KARACHI:
روسی افواج نے ایسا پینٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو عام ٹینکوں کو بھی اسٹیلتھ کا روپ دے کر انہیں ریڈار اور دیگر الیکٹرانک آلات سے اوجھل بناسکتا ہے۔
روس کے فوجی ترجمان یاروسلیف روشوپکن کے مطابق اس پینٹ سے ٹٰینکوں کی مضبوطی میں بھی اضافہ ہوتا ہے جب کہ اس اسٹیلتھ پینٹ کو اس وقت ٹی 72 اور بی ایم پی 2 ٹینکوں پر لگا کر اُرل کی پہاڑیوں کے مشرق میں شیبراکل فوجی تربیتی علاقے میں ان کی آزمائش کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ روغن روسی فوجی معیارات کے عین مطابق ہے جس کی شناخت ایک بہت مشکل عمل ہوگا کیونکہ یہ پینٹ ٹینک کی حرارت کو جذب کرکے باہر نہیں آنے دیتا اور کوئی الیکٹرانک سسٹم اس کی حرارت شناخت نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ روس نے اس پینٹ کے لیے خصوصاً آرمٹا ٹینک بھی تیار کیے ہیں جن کی آزمائش کی جارہی ہے جب کہ اس سے قبل روس نے اسٹیلٹھ جیٹ طیاروں پر تحقیق کا اعلان بھی کیا تھا لیکن اسٹیلتھ پینٹ کے بعد جنگی ٹینکوں کو اوجھل بنانے کی اس کاوش کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔