کراچی میں فائرنگ اورلاشیں ملنے کے واقعات6 افراد ہلاک
کورنگی میں متحدہ کاکارکن ماراگیا،حیدری میںایک ہلاک،زخمی چل بسا،3لاشیں ملیں
شہرمیں فائرنگ اورلاشیں ملنے کے ملنے کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت6افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹائون میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 25 سالہ محمدعقیل ہلاک ہوگیا،مقتول متحدہ قومی موومنٹ کاکارکن تھا،نامعلوم ملزمان نے ڈھائی نمبر پربس اسٹاپ پر فائرنگ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔طارق روڈپرشارع قائدین پرواقع اکبری مسجد کے سامنے کارسے بوری میں بندلاش ملی،مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواکے بعدبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اورسر پر گولی مار کرہلاک کردیا،مقتول کی عمر تقریباً18 سال ہے۔
محمودآبادکے علاقے میں پٹڑی کے قریب سے لاش ملی جو پراسرارطور پر ہلاک ہوگیا،مقتول علی رضاشاہ مقامی سیکیورٹی کمپنی میں بطورسیکیورٹی گارڈملازمت کرتاتھااوراس کاآبائی تعلق سرگودھا سے تھااوروہ نشے کا عادی تھا۔آگرہ تاج کالونی میں نالے سے ایک شخص کی لاش ملی جوپراسرارطورپرہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق نوجوان کی ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔اورنگی ٹائون کے علاقے پاکستان بازارمیں جمعے کی شب فائرنگ سے زخمی ہونے والا 40 سالہ عرفان اسپتال میں دم توڑگیا،مقتول کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
گرومندرپربلیو ربن بیکری کے قریب اسٹیٹ ایجنسی کی دکان پر3ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے دوافراد قاسم اور عبدالحمیدکوزخمی ہوگئے ۔زخمی عبدالحمیدکی حالت تشویشناک ہے۔نارتھ ناظم آباد بلاک G حیدری مارکیٹ KESC آفس کے قریب گرین ایونیو اپارٹمنٹ فلیٹ نمبر SD/37 کے رہائشی 40 سالہ علی اصغر ولد مرتضیٰ علی کو نامعلوم ملزم نے اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول بوہرہ جماعت سے تعلق رکھتا تھا اور 3 بچوں کا باپ تھا جبکہ مقتول کی حیدری مارکیٹ انگلش بوٹ ہاؤس کے اوپر پہلی منزل پر کھلونو کی دکان تھی واردات کے وقت مقتول کسی تقریب میں جانے کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ کار میں بیٹھ رہا تھا کہ گھات لگائے بیٹھے ملزم نے انتہائی قریب سے ایک گولی سر میں مار کر ہلاک کر دیا اور پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا تفتیشی پولیس علی اصغر کے قتل کے سلسلے میں بھتے اور فرقہ ورانہ دونوں پہلوں پر تحقیقات کر رہی ہے۔
جبکہ لیاقت آباد کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب نامعلو افراد کی فائرنگ سے کاشف ولد عبد الحکیم زخمی ہو گیاجسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے سپرہائی وے ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب شہزور ٹرک نمبر MNB-3457 میں سوار 38 سالہ غلام مصطفیٰ ولد احمد علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیٹ میں ایک گولی لگنے زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جبکہ شرافی گوٹھ کے علاقے فیوچر کالونی میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 32 سالہ محمد جمیل ولد عبد الرحیم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے ۔