سانحہ منیٰ میں 2 پاکستانی شہری بھی شہید ہوگئے

لاہور کے الحاج شیخ محمد عارف اور بھکر کے حاجی خلیل کی شہادت کی تصدیق ہوگئی

لاہور کے الحاج شیخ محمد عارف اور بھکر کے حاجی خلیل کی شہادت کی تصدیق ہوگئی، فوٹو:ایکسپریس نیوز

KARACHI:
حج کے دوران منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے شہید ہونے والوں میں 2 پاکستانی شہریوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منیٰ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 2 پاکستانی حاجی خلیل اور الحاج شیخ محمد عارف بھی شہید ہوگئے جن کی شہادت کی تصدیق پاکستان میں موجود ان کے اہل خانہ نے کردی ہے۔


الحاج شیخ محمد عارف کا تعلق گرین ٹاؤن لاہور سے ہے اور وہ اپنی اہلیہ اور دیگر 3 رشتہ دارخواتین کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے گئے تھے جہاں منیٰ حادثے کے بعد ان کی اہلیہ نے گھر پر فون کرکے ان کی شہادت کی اطلاع دی جب کہ شہید ہونے والے دوسرے پاکستانی 48 سالہ حاجی خلیل بھکر کے قصبے بھل کے رہائشی ہیں جو کہ فرنیچر سازی کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

واضح رہے کے منیٰ میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 717 افراد شہید اور 863 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ 7 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی بھی اطلاعت ہیں تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے ابھی تک تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x37p1wx_haji-arif-haji-khalil-martyr_news
Load Next Story