جرمن کمپنیاں پاکستان میں انویسٹ کریںخرم دستگیر

سرمایہ کاری لانے اوردوطرفہ تجارت بڑھانے کیلیے مشترکہ بزنس چیمبر قائم کیاجائیگا،وزیرتجارت

سرمایہ کاری لانے اوردوطرفہ تجارت بڑھانے کیلیے مشترکہ بزنس چیمبر قائم کیاجائیگا،وزیرتجارت۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی مشترکہ بزنس چیمبر قائم کیا جائے گا تاکہ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری لانے میں آسانی ہو اور باہمی تجارت میں اضافہ ہو سکے،جرمنی پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ڈیزائن ہاؤسز جرمنی میں قائم کرنے کیلیے تعاون فراہم کرے تاکہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات جرمن فیشن انڈسٹری سے فائدہ اٹھا سکیں۔


ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاکستان میں متعین جرمن سفیر انا لیپل سے ملاقات کے دوران کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جرمنی میں پاکستانیوں کی خاصی بڑی تعداد آباد ہے، وہاں متعدد پاکستانی بڑی جرمن کمپنیوں کے مالک ہیں، یہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں انھیں خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ تجارت کرنے والے پاکستانی تاجروں کے مسائل کے حل کیلیے وزارت تجارت میں ایک خصوصی سیشن رکھا جائے گا۔جرمن سفیر نے بتایا کہ انھوں نے گزشتہ دونوں انھوں نے چند جرمن کمپنیوں کے نمائندوں کے ہمراہ پاکستانی فیکٹریوں کا دورہ کیا، فیکٹریوں میں خواتین کا کام کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔
Load Next Story