ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں گزشتہ ہفتے کمی

برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 159روپے سے کم ہو کر158.25روپے اور قیمت فروخت160روپے سے کم کر 159.25 روپے پر آ گئی۔

برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 159روپے سے کم ہو کر158.25روپے اور قیمت فروخت160روپے سے کم کر 159.25 روپے پر آ گئی۔ فوٹو: فائل

پیر تابدھ کے دوران انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کے مقابلے روپے کی قدر گر گئی جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے بھی پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن اف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات کے سبب تین روز تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میںروپیہ اپنی قدرگنوا بیٹھا اور ڈالر12پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید104.34روپے سے بڑھ کر 104.47 روپے اور قیمت فروخت 104.40 روپے سے بڑھ کر 104.52روپے ہوگئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.10روپے سے بڑھ کر 104.20روپے اور قیمت فروخت104.30روپے سے بڑھ کر 104.40 روپے پر جا پہنچی۔


رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ اسی مدت کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے یورو کی قدر50پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 115.50 روپے سے گھٹ کر115روپے اور قیمت فروخت 116.50 روپے سے گھٹ کر116روپے ہوگئی۔ اسی طرح 75پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 159روپے سے کم ہو کر158.25روپے اور قیمت فروخت160روپے سے کم کر 159.25 روپے پر آ گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر تا بدھ کے دوران روپے کی نسبت سعودی ریال کی قدر 15 پیسے بڑھ گئی جس سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.20 روپے سے بڑھ کر 27.35روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10پیسے کے اضافے سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 28.25 روپے سے بڑھ کر 28.35روپے ہوگئی۔
Load Next Story