پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل31اکتوبر کو پہلی پرواز حاجیوں کو واپس لائے گی

196 قبل از حج پروازوںسے 82823 عازمین حج کو پاکستان سے سعودی عرب پہنچایا گیا،ایم ڈی نے ملازمین کی محنت ولگن کوسراہا۔


Staff Reporter October 21, 2012
196 قبل از حج پروازوںسے 82823 عازمین حج کو پاکستان سے سعودی عرب پہنچایا گیا،ایم ڈی نے ملازمین کی محنت ولگن کوسراہا۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ 99 فیصد نشستوںکی شرح استعمال کے ساتھ پروازوں کی بروقت آمد وروانگی کی شرح 96 فیصد رہی،انھوں نے کہا کہ پی آئی اے نے 196 قبل از حج پروازوںکے ذریعے 82823 عازمین حج کو پاکستان سے سعودی عرب پہنچایا اوررنگون سے چارٹرڈ پروازوںکے ذریعے 1989 عازمین حج کو جبکہ 9207 عازمین حج کو پی آئی اے کی شیڈول پروازوںکے ذریعے پہنچایا،اس طرح 94019 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی 20 حج پروازوں کے ذریعے 9931 عازمین حج، اسلام آباد سے 3 5 پروازوںکے ذریعے 17343عازمین حج، لاہور سے 35 پروازوں کے ذریعے 17462 عازمین حج اورپشاور سے 14292عازمین حج کو 44 حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا۔اسی طرح کوئٹہ سے 41 پروازوں کے ذریعے 13294 عازمین حج ،ملتان سے 14 حج پروازوںکے ذریعے 699 اورسیالکوٹ سے 7 حج پروازوںکے ذریعے 3498 عازمین حج کوحجاز مقدس پہنچایا ۔

پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید یونس نے ملازمین کے نام ایک پیغام میں عازمین حج کے اطمینان اور پی آئی اے انتظامیہ کی توقعات کے مطابق کامیاب قبل ازحج آپریشن کی تکمیل پر ملازمین کی محنت ولگن کوسراہتے ہوئے کہا کہ انھیں مکمل یقین ہے کہ سعودی عرب سے وطن واپسی پر بھی بعد ازحج آپریشن کو اسی جذبے اور لگن کے ساتھ حجاج کرام کی باسہولت اور آرام دہ سفرکیلیے کام کریںگے،پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن 31 اکتوبر کو پہلی حج پرواز کی پاکستان آمد سے شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |