عیدکے تینوں دن لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی وزارت پانی وبجلی

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے اس موقع کی مناسبت سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔


APP/Numainda Express September 25, 2015
بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے اس موقع کی مناسبت سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: وزارت پانی وبجلی نے ملک بھرمیں گھریلواور کمرشل صارفین کیلیے جمعرات کوشام 6بجے (چاند رات) سے عید کے تینوں دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کیاہے تاہم جن علاقوں میں نقصانات زیادہ ہیں وہاں اس استثنٰی کااطلاق نہیں ہوگا۔

وزارت پانی وبجلی کے ترجمان نے اس حوالے سے کہاکہ ملک بھرمیں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کواس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے اس موقع کی مناسبت سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تمام تقسیم کارکمپنیوں میں بجلی کی کسی بھی قسم کی شکایت کیلیے ہرمتعلقہ چیف ایگزیکٹوکے زیرنگرانی خصوصی سیل تشکیل دیے جاچکے ہیں۔

اسی طرح وفاقی سطح پربھی ڈپٹی سیکریٹری ڈسکوزکے تحت کمپلینٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔ وفاقی کمپلینٹ سیل کے ٹیلیفون نمبرز درج ذیل ہیں۔ 0519206834 ،05109103888 اور 0519204430 جس پرشہری شکایات درج کراسکیں گے جبکہ بجلی سے متعلق شکایات آن لائن بھی درج کی جاسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |