ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کیخلاف آپریشن شروع
2سال میں بغیرٹکٹ سفرکرنے والوں سے6کروڑسے زائدجرمانے وصول
پاکستان ریلویز کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف ویجیلنس نے عیدالاضحی پر ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا، اس سلسلے میں ریلویز کے تمام ڈویژن کے ویجیلینس عملہ کو احکام جاری کر دیے گئے، آپریشن کا مقصد ٹکٹ ریزرویشن سینٹروں پر رش کے باعث ٹرینوں میں مسافروں کے بغیر ٹکٹ سفر کو روکنا ہے۔
ریلویز ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلویز کے شعبہ ویجیلنس کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) آصف علی نے باضابطہ طور پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ریلویز کے تمام ڈویژن راولپنڈی، پشاور، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ اور کراچی کے ویجیلنس ڈائریکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بغیر ٹکٹ کے سفر کرنیوالوں کیخلاف ٹرینوں میں چھاپے ماریں تاکہ بغیر ٹکٹ سفر کو روکا جا سکے، ذرائع کیمطابق تمام ڈویژن کے ویجیلنس کے افسران اور ملازمین نے گزشتہ روز سے بغیر ٹکٹ کے سفر کرنیوالے مسافروں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا۔
ریلویز کے ڈائریکٹوریٹ آف ویجیلنس نے گزشتہ 2 سال کے دوران ریلویز کی قبضہ مافیا کے زیر قبضہ (4613) ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی، صوبوں اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ذمہ 76 کروڑ 76 لاکھ روپے کے واجبات کی نشاندہی کی، ویجیلنس ٹیم کے چھاپوں کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں سے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول کئے ، 2013-14 اور 2014-15 کے دوران کل 2 ہزار 395 رپورٹس درج کی گئیں۔