ویٹ مس سپر ماڈل فائنل میں معروف ادکارہ مہوش حیات کی ٹیم نے میلہ لوٹ لیا
ماڈل جسمین کیانی ویٹ مس سپرماڈل 2015 کی فاتح قرارپائیں
MOSCOW:
گذشتہ روز ویٹ مس سپر ماڈل 2015 کا شاندار انعقاد کیا گیا، معروف ماڈل و اداکارہ مہوش حیات کی ٹیم دیگر مین ٹور ماڈل کی ٹیم پر سبقت لے گئی۔ ماڈل جسمین کیانی ویٹ مس سپرماڈل 2015 کی فاتح قرارپا گئیں۔
کراچی میں ویٹ مس سپرماڈل کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز پنک کار پٹ سے ہواجس میں شوبز کی معروف شخصیات کومل رضوی، ژالے سرحدی، نادیہ حسین ، نوشین شاہ، متھیرا نے شرکت کی۔ شو کا آغاز سابق ویٹ سپر ماڈلز کی کیٹ واک سے کیا گیا جب کہ رواں سال کی ویٹ مس سپر ماڈل 2015 کی دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی۔ تقریب کی میزبا نی ماڈل و اداکار اظفر رحمان نے کی، ججز کے فرائض نبیلہ، ٹپو جویری اور رضوان بیگ نے انجام دئیے۔
تقریب میں ر نگا رنگ فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ماڈلز نے معروف عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرعلی ذیشان کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی۔ تقریب کے انتظامات اور ریمپ کی کیروگرافی حسن رضوی نے سر ا نجام دی۔ نامور گلوکارو اداکار ممتاز گوہر نے سروں کی محفل بھی سجائی جب کہ زوئے ویکاجی کی گیت پرفارم سپر ماڈل نے کیٹ واک کی۔ تقریب کا اختتام تاج پوشی پر ہوا جب گذشتہ برس کی فاتح بیشن خان نے رواں سال کی فاتح جسمین کیانی کو گلدستہ پیش کیا۔
معروف ماڈلز سبیل چوہدری، مہوش حیات اورفائزہ انصاری نے مقابلے میں شریک 12 ماڈلز کو ہرزاویے سے پرکھا۔ شرکاء فاتح ماڈل کے انتخاب سے خوش نظر آئے اور ان کا کہنا تھا کہ حرا اعجاز یا حراحسین میں سے فاتح کا انتخاب ہونا چاہیئے تھا۔