ہمیں دہشت گرد اور انتہا پسندانہ رویوں سے چھٹکارا پانا ہوگا وزیراعظم نواز شریف

قربانی اپنے آپ کواعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کردینے کانام ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک September 25, 2015
افرادکی قربانی معاشرے اورقوم کوزندہ رکھتی ہے، وزییراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے لئے ہمیں انتہا پسندانہ رویوں چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی اپنے آپ کواعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کردینے کانام ہے، افرادکی قربانی معاشرے اورقوم کوزندہ رکھتی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لئے ہمیں دہشت گرد اور انتہا پسندانہ رویوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ قربانی جیسی عظیم عبادت کواس کی روح کے مطابق سمجھنے اورجذبۂ ایثاروقربانی پرصحیح طریقے سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں قیام پزیر ہیں جہاں سے وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں