ضرب عضب سے ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے گورنر سندھ

امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے سے کاروباری اور دیگر تمام طبقات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، ڈاکٹر عشرت العباد


ویب ڈیسک September 25, 2015
کراچی میں امن کے لئے شہریوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے، گورنر سندھ۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی کے پولو گراؤند میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی، گورنر سندھ شہریوں سے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد بھی دی۔

ڈاکٹر عشرت العباد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا، آپریشن سے ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لئے شہریوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے، امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے سے کاروباری اور دیگر تمام طبقات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قربانی کی کھالوں سے متعلق ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے، تمام شہری اس ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف رجسٹرڈ اداروں، تنظیموں اور مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں