کراچی میں زبردستی کھالیں چھیننے والے 8 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق سیاسی جماعت جب کہ 3 کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، رینجرز ذرائع


ویب ڈیسک September 25, 2015
ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ سو کے قریب کھالیں بھی برآمد ہوئیں ہیں، زرائع رینجرز۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران شہریوں سے زبردستی کھالیں چھیننے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو کراچی، لانڈھی، لیاقت آباد، نگی ٹاؤن اور جیکب لائن میں شہریوں کی شکایات پر زبردستی کھالیں چھیننے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 150 سے زائد کھالیں قبضے میں لے لیں۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق سیاسی جماعت جب کہ 3 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے حوالے سے سخت لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق صرف رجسٹرڈ فلاحی ادارے اور تنظیمیں ہی کھالیں جمع کر سکتی ہیں جب کہ سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں