کے کے ایف کی گاڑیاں روک کر 10 ہزار کھالیں تحویل میں لے لی گئیں فاروق ستار

کھالیں جمع کرنے والے کارکنوں اور رضاکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے، فاروق ستار


ویب ڈیسک September 25, 2015
قانون نافذ کرنے والے ادارےخود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی کھالوں سے بھری 25 گاڑیوں اور 10 ٹرکوں کو روک کر تقریباً 10 ہزارکھالیں تحویل میں لی گئیں ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہرمیں کھالیں جمع کرنے کے لیے کے کے ایف کے 26 کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں جہاں کھالیں جمع کی جارہی ہیں لیکن ہماری فلاحی تنظیم کے کارکنوں کو کھالیں لے کر کلیکشن پوائنٹس تک پہنچنے سے روکا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، کے کے ایف سمیت جس تنظیم کا بھی کارکن زبردستی کھالیں اکٹھی کر رہا ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کھالوں کی منتقلی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مرتب کئے گئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کر رہے ہیں لیکن پھر بھی کھالیں جمع کرنے والے ضاکاروں کو نہ صرف حراست میں لیا جا رہا ہے بلکہ کھالوں سے بھری گاڑیوں کو بھی مرکزی کیمپ پرآنے نہیں دیا جا رہا، کھالوں سے بھری 25 گاڑیوں اور 10 ٹرکوں کو روک کر تقریباً 10 ہزارکھالیں تحویل میں لی گئیں ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ریاستی اداروں پر کوئی داغ لگے، قوم کا اعتماد مجروع ہو قانون نافذ کرنے والے اداروں جو کچھ کر رہے ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ریاستی اداروں پر کوئی داغ لگے اور قوم کا اعتماد مجروع ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارےخود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ جو گاڑیاں روک کر کھالیں ضبط کی گئیں ان کا ریکارڈ رینجرز کو فراہم کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں