قربانی كا گوشت زیادہ دن تک استعمال نہ کریں طبی ماہرين

قربانی كے جانوروں كو ذبح كرنے كے فوری بعد ان کا گوشت استعمال ميں نہ لايا جائے، طبی ماہرین

ذبح شدہ جانور كو كم از كم 2 سے 3 گھنٹے تک لٹكا رہنے ديا جائے تاكہ جانور كے جسم سے خون اچھی طرح ڈرين ہوجائے، ماہرین فوٹو: فائل

طبی وغذائی ماہرين کا کہنا ہے کہ قربانی كا گوشت زيادہ دنوں تک رکھ کر استعمال نہ کریں کیونکہ زیادہ دنوں تک اسٹور کئے گئے گوشت كا استعمال پيٹ كے امراض كے علاوہ ديگر کئی مہلک بيماريوں كا سبب بن سكتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ايک وقت ميں 100 گرام سے زيادہ گوشت استعمال نہ كيا جائے کیونکہ گوشت كا زيادہ استعمال صحت كے لئے مضر ثابت ہوسكتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ باسی يا زيادہ دنوں تک اسٹور كئے گئے گوشت كا استعمال پيٹ كے امراض كے علاوہ ديگر کئی مہلک بيماريوں كا سبب بن سكتا ہے اس لئے گوشت اعتدال ميں كھايا جائے۔


ماہرین نے مزيد كہا كہ قربانی كے جانوروں كو ذبح كرنے كے فوری بعد ان کا گوشت استعمال ميں نہ لايا جائے۔ ذبح شدہ جانور كو كم از كم 2 سے 3 گھنٹے تک لٹكا رہنے ديا جائے تاكہ جانور كے جسم سے خون اچھی طرح نکل جائے ۔ اس طرح گوشت كا ذائقہ بھی بہتر اور اچھا محسوس ہو گا۔

طبی ماہرين نے مختلف امراض ميں مبتلا لوگوں سے كہا ہے كہ وہ گوشت كا استعمال اپنے معالج كے مشورہ سے كريں اوراسے پکاتے وقت مصالحہ جات كا استعمال بھی کم سے کم کریں۔
Load Next Story