چین میں ٹریفک حادثے میں 22 افراد ہلاک

حادثہ جنوبی صوبے ہنان میں پیش آیا جہاں ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرا یا


ویب ڈیسک September 25, 2015
حادثے کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی،فوٹو:زنہوا نیوز

چین میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ چین کے جنوبی صوبے ہنان میں پیش آیا جہاں ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرا یا جس کی وجہ سے مسافر بس اور وین بھی حادثے کا شکار ٹرکوں سے ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ہر طرف دھواں پھیل گیا،امدای اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمی مسافروں کو باہر نکالا۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

واضح رہے کہ چین میں ٹریفک حادثات ایک بڑا مسئلہ ہے جس میں ہر سال بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں،عالمی ادارہ صحت کے مطابق بڑے ممالک میں چین کی سڑکیں سب سے زیادہ خطرناک ہیں اور وہاں ہونے والے حادثات کی شرح روس اور بھارت سے بھی زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |