سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بھانجہ بھی منیٰ حادثے میں شہید

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبھانجےاسدمرتضیٰ منی حادثےمیں شہید، والد وجاہت گیلانی


ویب ڈیسک September 25, 2015
اسد گیلانی سابق رکن اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور بھی رہہ چکے ہیں- فوٹو: ایکسپریس نیوز

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی بھی منیٰ حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بھانجے اسد مرتضیٰ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسد مرتضیٰ منیٰ حادثے کے بعد سے لاپتا تھے اور ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا تھا تاہم اب اسد گیلانی کے والد وجاہت گیلانی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ان کا بیٹا سانحہ منیٰ میں شہید ہوگئے ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق اسد مرتضی گیلانی اپنے دوستوں کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے گئے تھے۔ اسد مرتضیٰ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے ہیں جب کہ وہ سابق رکن اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور بھی رہہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ منیٰ میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے سے 717 حجاج شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حادثے میں 7 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں