مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرادیا گیا

بھارتی فوج نے ہمیشہ کی طرح حریت رہنماؤں کو نماز عید کی ادائیگی سے روک کر انہیں گھروں میں نظر بند کردیا


ویب ڈیسک September 25, 2015
بھارتی فوج نے ہمیشہ کی طرح حریت رہنماؤں کو نماز عید کی ادائیگی سے روک کر انہیں گھروں میں نظر بند کردیا، فوٹو:فائل

DAMASCUS: عید الاضحیٰ کے موقع پرمقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں میں بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیئے گئے۔

نماز عید کے بعد سری نگر کی مرکزی عید گاہ کے باہر نوجوانوں نے بھارتی قبضے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پاکستانی پرچم بھی لہرادیئے۔اس موقع پر مظاہرین نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے جو بھارتی فوج سے برداشت نہ ہوئے اور بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے باعث متعدد نوجوان زخمی بھی ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں اسلام آباد ،بارہ مولہ اور بڈگام میں بھی حریت پسند عوام نے قابض فوج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرائے اور فضا جیوے جیوے پاکستان اور ہم کیا چاہتے آزادی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

دوسری جانب ہر عید کی طرح اس بار بھی بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو نماز عید کی ادائیگی سے روک کر انہیں گھروں میں نظر بند کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں