پاکستان گھینٹ میلہ پر بہت مثبت اور یادگار تاثر قائم کر نے میں کامیاب ہوگیا تہمینہ خالد

اس طرح کے میلے سے پاکستان کی نمائندگی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے، تہمینہ خالد


نمرہ ملک September 26, 2015
اس طرح کے میلے سے پاکستان کی نمائندگی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے، تہمینہ خالد، فوٹو:ایکسپریس

گھینٹ میلہ میں پاکستان کو بطور اعزازی مہمان ملک کی حیثیت سے شرکت کرنے کا موقع ملا ہے، پاکستا گھیینٹ میلہ پر بہت مثبت اور یادگار تاثر قائم کر نے میں کامیاب ہوگیا ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بہت پر جوش ردعمل کا اظہار کیا اور پاکستانی مصنوعات کی نمائش کو بہت پسند کیا۔

ان خیالات کا اظہار گھینٹ میلہ میں پاکستانی معاملات کی منتظم تہمینہ خالد نے وطن واپسی پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ا نکا کہنا تھا کہ بیلجئیم کے گھینٹ میلہ میں لوگوں کو زیادہ تر فر نیچر، کارپٹ اور پاکستا نی کاریگر کے نمونے پسند آئے جنہیں انہوں نے خریدا بھی۔ 9 دن جاری رہنے والا گھینٹ میلہ یورپ کا روایتی تاریخ میلہ ہے جس کا آغاز 2 سو سال پہلے ہوا تھا جب گھینٹ یورپ میں اون کی مرکزی مارکیٹ ہوا کرتا تھا۔

نمائش میں کپاس کی تاریخ اور اجرک کے اسٹال نے آ نے والوں کی توجہ حاصل کی۔ ٹڈاپ کی جانب سے بھی " پاکستان کے کامیاب نوجوا نوں" کے نام سے اسٹال لگایا، جس کی فہرست میں ملالہ یوسف زئی، عائشہ فاروق، عارفہ ر ندھاوا و دیگر شامل تھے۔ اس میلہ میں پاکستان کے ممتاز لوک فنکار اختر سائیں اختر چنارنے اپنی سحر ا نگیز پرفارمنس سے میلہ میں سماں باندھ دیا، جس پر لوگوں ے خوب داد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میلے سے پاکستان کی نمائندگی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں