عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی قربانیوں کا سلسلہ جاری

جن افراد نے قربانی کا فریضہ سرانجام دے دیا یا پھر کل اسے نبھانے کا تہیہ کیا ہے انہوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے


ویب ڈیسک September 26, 2015
جو لوگ قربانی سے فارغ ہوچکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں فوٹو: فائل

ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

ملک بھر میں آج بھی ہزاروں جانوروں کو سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربان کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں کہیں قصائیوں کی آؤ بھگت کی جارہی ہے جبکہ کہیں گھر والوں نے یہ کام خود ہی کرنے کے لئے کمر کس لی ہے۔ جو لوگ قربانی سے فارغ ہوچکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔

جن افراد نے گزشتہ روز یہ فریضہ سرانجام دے دیا یاپھر کل اسے نبھانے کا تہیہ کیا ہوا ہے وہ آج مہمانوں کے استقبال اور اپنے دیگر عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھانے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کر لیا ہے۔ تفریح گاہوں میں آنے والے افراد گھروں سے لذیذ اور چٹ پٹے پکوان تیار کرکے لارہے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں کام کرنے والا بلدیاتی عملہ عید کی خوشیوں کو اہل خانہ کے ساتھ دوبالا کرنے کے بجائے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں