اقتدارکیلیے امریکا کے پاؤں پکڑنے کاوقت گزرچکا عمران خان

ہمیںجنرل پاشاکی جماعت کہنے والے منہ چھپاتے پھررہے ہیں،تقریب سے خطاب


Monitoring Desk/News Agencies October 21, 2012
الیکشن کمیشن پیسے لینے والوںکوالیکشن نہ لڑنے دے،آج اہم پارٹی اجلاس بلالیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اصغرخان کیس میںسپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام کارروائی آئندہ انتخابات سے پہلے مکمل ہونی چاہیے تاکہ عوام یہ فیصلہ کرسکیںکہ انکے ووٹ کا مستحق کون ہے۔

تحقیقات الیکشن کمیشن کی نگرانی میںکی جائیں،آئی ایس آئی سے پیسے لینے والوںکوسیاست چھوڑدینی چاہیے،دونوںبڑی جماعتوںکے مک مکاکی وجہ سے ایف آئی اے آزادانہ اورغیرجانبدارانہ تحقیقات نہیںکرسکے گا،تحریک انصاف کے امن مارچ کی کوریج کر نے والے صحافیوں میںشیلڈزتقسیم کرنے کے موقع پرانھوںنے کہاکہ جی ایچ کیوکے کہنے پروہ سیاست کرتے ہیںجنھوںنے کارخانے بنانے ہوںاقتدارحاصل کر نے کیلیے امریکا اورجی ایچ کیوکے پائوںپکڑنے کی روایت کاوقت گزرچکا ہے، میںآج چیلنج کرتاہوںکہ کہیں بھی آئی ایس آئی سے ہماری جانب سے پیسہ لیناثابت ہوگیاتومیںسیاست چھوڑ دونگا۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انھوںنے کہاکہ ہمیں پاشاکی جماعت کہنے والے اب منہ چھپاتے پھررہے ہیں، ایف آئی اے رحمن ملک کے نیچے ہے الیکشن کمیشن کواسکانوٹس لینا چاہیے،چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہم اپنی نگرانی میں انتخابات کرائیں، جس نے بھی پیسے لیے اسے انتخابات نہ لڑنے دیاجائے۔عمران نے اصغرخان کومبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدآئندہ انتخابات کیلیے پچھلے تمام انتخابات میںہونیوالے غیرقانونی اقدامات کھل کرعوام کے سامنے آجائینگے۔

عمران نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کاواحدحل امریکی جنگ سے باہرنکلنے میںہے، قبائل کوساتھ ملایاجائے تودہشت گردی میںملوث گروپوں کو تنہا کیاجاسکتاہے،قبائلی علاقوںمیں مزید فوجی کارروائیوں کا مطالبہ ملک دشمنی کے مترادف ہے،دریں اثنا عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اورجنرل باڈی کااجلاس (آج) اتوارکواسلام آباد میںطلب کرلیا ہے،سابق صوبائی قائدین اورتنظیموں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں