میرانشاہ میں کرفیوبرقرارمشکوک ٹھکانوں پرگولہ باری

طالبعلم سمیت کئی زخمی،تعلیمی ادارے،بازاربند،ماچس،خروانی کیمپ سے نقل مکانی


وزارت داخلہ کا صو بائی ہوم ڈ پارٹمنٹس کو مراسلہ، پختو نخوا میں عملدر آمد شروع

شمالی وزیرستان میں ہفتے کودوسرے روزکرفیونافذرہا۔ میرانشاہ میں کرفیوکی خلاف ورزی پرفورسزکی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

آئی این پی کے مطابق جمعے اورہفتے کی رات ماچس کیمپ،خروانی اورمیرانشاہ بازارمیں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرگولہ باری سے نویں جماعت کے طالبعلم سمیت کئی افرادزخمی ہوگئے۔ ماچس کیمپ اورخروانی کیمپ سے سیکڑوں خاندان نقل مکانی کرگئے۔کرفیو کے باعث تمام سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارے اور میران شاہ بازارمکمل طور پر بند ہے۔ ہفتے کو شدت پسندوں سے جھڑپ میں ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعدمقامی انتظامیہ نے کرفیونافذ کیا تھا۔فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔

ادھر پشاورکے نواحی علاقہ باڑہ شیخان میں 2 ریموٹ کنٹرول دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریگی کے علاقے کافورڈھیری سے40 سالہ شخص کی تشددزدہ لاش ملی ۔ بڈھ بیراسکیم چوک میں سی ڈیز کی دکان کودھماکے سے اڑادیا گیا جبکہ دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ باڑہ کے علاقہ اکاخیل فقیرآبادمیں بھی 2 ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے ہوئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔جمرود میں سرچ آپریشن کے دوران 14مشکوک افرادکوگرفتار کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں