امریکا اور چین ایک دوسرے کی سائبر جاسوسی روکنے پر متفق

چین اور امریکا نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق ماہرین پر مشتمل ایک گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک September 26, 2015
دونوں ملکوں نے گرین ہاؤس گیسوں کےاخراج میں کمی، فوجی ہاٹ لائن کے قیام اور کئی دیگر معاہدوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: امریکا اور چین نے ایک دوسرے کے خلاف سائبر چوری کی کوششوں میں مدد فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وہائٹ ہاؤس میں چینی ہم منصب ژی جن پنگ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ انہوں نے چین کے صدر کے سامنے امریکی کمپنیوں اور شہریوں کو لاحق سائبر خطرات کا ذکر کیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ یہ سلسلہ فوراً رکنا چاہیے۔ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے باوجود انہوں نے کئی معاملات پر تعاون مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سائبر جاسوسی روکنے کے اقدامات کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے تجارتی راز نہ چرانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

دونوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سائبر سکیورٹی سے متعلق معاملات پر تجربہ کار ماہرین پر مشتمل ایک گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ہر سال2 اجلاس ہوں گے۔ اس کا پہلا اجلاس آئندہ تین ماہ میں بلایا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے گرین ہاؤس گیسوں کےاخراج میں کمی، فوجی ہاٹ لائن کے قیام اور کئی دیگر معاہدوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں