دنگل کے لئے وزن بڑھانے سے عامر خان کو سانس کی بیماری لاحق

طبیعت میں بہتری کے لئے مسٹر پرفیکشنسٹ نے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل شروع کردیا


ویب ڈیسک September 26, 2015
عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ کے لیے اپنے وزن میں 30 کلو اضافہ کیا،فوٹو:انڈین ایکسپریس

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیشنسٹ کہے جانے والے عامر خان نے اپہنی نئی فلم دنگل کے لئے وزن تو بڑھا لیا ہے لیکن اب انہیں سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان ان دنوں لدھیانہ میں اپنی نئی فلم دنگل کی شوٹنگ میں مصروف ہے لیکن فلم میں اپنا کردار نبھانے کے لئے انہوں نے اپنا جو وزن بڑھایا ہے اس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ جس کے بعد اب وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پرعمل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 'دنگل' کے لیے اپنا وزن بڑھا کر 95 کلو کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں