کراچی میں رینجرز کی کارروائی پولیس اہلکاروں اور سیاسی کارکنوں کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ریحان حسین عرف بہاری ایم کیو ایم سیکٹر اے سرجانی کا انچارج ہے، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک September 26, 2015
ریحان حسین عرف بہاری کھالیں چھیننے،چائناکٹنگ، زبردستی فطرہ وصول کرنےمیں بھی ملوث ہے، رینجرز فوٹو: فائل

رینجرز نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سرجانی سے گرفتار کیا گیا ملزم محمد ریحان حسین عرف بہاری ایم کیو ایم سیکٹر اے سرجانی کا انچارج ہے۔ ملزم پولیس اہلکاروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے قتل کے علاوہ بھتا خوری ، اغوا برائے تاوان ، کھالیں چھیننے، چائنا کٹنگ اور زبردستی فطرہ وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ ریحان حسین عرف بہاری ملزم سرجانی میں ٹارگٹ کلرزکی ٹیموں کو چلا رہاتھا اور ملزم ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ بھی فراہم کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں