سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ

اسپتالوں کا عملہ ہائی الرٹ رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹاجا سکے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری اسپتالوں کے حوالے سے جائزہ لینے کے ٹاسک دے دیا ہے۔ فوٹو: فائل

SHABQADAR:
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عید کے دنوں میں تمام سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عبدالستارعیسانی نے عیدالاضحٰی کے دنوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پمز اسپتال، پولی کلینک، سی ڈی اے اسپتال اور ضلعی ہیلتھ آفیسر کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسپتال عید کے دنوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ رہیں۔

عبدالستارعیسانی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری اسپتالوں کے حوالے سے جائزہ لینے کے ٹاسک دے دیا ہے۔ اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 27ستمبر تک سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عملہ ہائی الرٹ رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت سے نمٹا جا سکے۔
Load Next Story