شام کی خانہ جنگی کے ہاتھوں دنیا انسانیت کھو بیٹھی ہے ملالہ یوسف زئی

عالمی رہنماؤں کو شام کے تنازعے کے حل کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کرنا چاہیے، ملالہ یوسف زئی


ویب ڈیسک September 26, 2015
جس دن ایلان کردی کا انتقال ہوا اسی دن دنیا انسانیت کھو بیٹھی تھی، ملالہ فوٹو: فائل

عالمی نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ شام کے معاملے پر دنیا انسانیت کھو چکی ہے۔

نیو ہارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ایلان کردی نامی اس شامی بچے کی تصویر بار بار یاد آتی ہے جس کی لاش ترکی کے ایک ساحل سے ملی تھی۔ جس دن ایلان کردی کا انتقال ہوا، اسی دن دنیا انسانیت کھو بیٹھی تھی۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو ان بچوں کو بھی اپنے بچے سمجھنا چاہیے، جو شام اور عراق میں داعش کے جنگجوؤں کے ہاتھوں زیادتیوں اور استحصال کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ضروری بات یہ ہے کہ ایسے انسانوں کے لیے اپنے گھروں اور دلوں کو کھلا رکھا جائے، جنہیں مدد کی ضرورت ہے اور جو محض یہ تقاضا کر رہے ہیں کہ انہیں بھی ان کا زندہ رہنے کا حق دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔