آل راؤنڈر انورعلی دورہ زمبابوے سے باہر ہوگئے

انور علی کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔


ویب ڈیسک September 26, 2015
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔ فوٹو: فائل

آل راؤنڈر انور علی ان فٹ ہونے کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے جب کہ ان کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹر انور علی انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میں جگہ بنانے والے عامر یامین کو ون ڈے کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

انور علی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواد میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے پاکستان دورہ زمبابوے کے دوران 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی جب کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں