سانحہ بلدیہ کے متاثرین کی بحالی حقوق العباد ہےمفتی منیب

سیلانی ٹرسٹ کے تحت سانحہ بلدیہ کے متاثرین میں ایک کروڑ 10 لاکھ کی امداد تقسیم


Staff Reporter October 21, 2012
فائر فائٹنگ سسٹم جلد فعال ہوگا،نوید عبدالرزاق ،سید زاہد سراج ،عتیق الرحمٰن کی شرکت فوٹو: فائل

لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت افضل عبادت ہے۔

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کی کفالت اور یکمشت امدادی رقم کا اجرا مستحسن قدم ہے اور اس عمل میں مالیاتی اداروں کی معاونت بھی لائق تقلید ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ہیڈ آفس بہادرآباد میں برج بینک اور آئی ڈی بی گروپ کی معاونت سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے200 افراد میں ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کرنیکی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جبکہ اس موقع پر برج بینک کی طرف سے مفتی سید زاہد سراج اور آئی ڈی بی گروپ کے عتیق الرحمٰن کے علاوہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر یوسف لاکھانی، ٹرسٹیز نوید عبدالرزاق، ظفر اقبال، محمد عارف و دیگر بھی موجود تھے،مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کی بحالی حقوق العباد بھی ہے اس موقع پر دو متاثرہ خاندانوں کو ایک ایک لاکھ روپے اور 198 خاندانوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کے چیک مفتی منیب الرحمٰن نے تقسیم کیے،جبکہ نوید عبدالرزاق نے اس موقع پر شرکا کو سیلانی ویلفیئر کے نئے فلاحی منصوبے آگ بجھانے کے شعبے(فائر فائٹنگ سسٹم) کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ انشا اللہ عنقریب یہ شعبہ جلد فعال ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں