منیٰ جیسے واقعات انسانی اختیار سے باہر ہیں سعودی مفتی اعظم

جوچیزیں انسانی کنٹرول میں نہیں حکومت کوان کےلیے مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، مفتی اعظم


ویب ڈیسک September 26, 2015
سعودی عرب کے مفی اعظم کا کہنا ہے کہ منی جیسے حادثات انسانی کنٹرول میں نہیں ہوتے، فوٹو فائل

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کا کہنا ہے کہ حج کے دوران سانحات کو روکنا انسانی اختیار سے باہر ہے اور اس میں انتظامات یا حکومت کا کوئی قصور نہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کی شب شہزادہ محمد بن نائف جو ملک کے نائب وزیراعظم اور حج کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ سے ملاقات کی جس میں مفتی اعظم نے شہزادے سے کہا کہ 'جو کچھ ہوا آپ اور حکومت اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو چیزیں انسانی کنٹرول میں نہیں ہیں اس کے لیے کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا جب کہ قسمت اور تقدیر کو روکنا ناممکن ہے۔ مفتی اعظم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایرانی حکام سعودی انتظامیہ پر نااہلی کا الزام لگا رہے ہیں اور سعودی حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرے۔

واضع رہے کہ ایران اور کئی دیگر ممالک نے سعودی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ یہ گزشتہ 25 سالوں میں حج کے دوران پیش آنے والا سب سے زیادہ جان لیوا حادثہ ہے جب کہ اس سے قبل 1990 میں ایسے ہی حادثے میں 1426 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ملک کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حاجیوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر نظرثانی کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |