وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے سے متعلق بات چیت

بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے کوششوں کو سراہا۔


ویب ڈیسک September 26, 2015
بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے کوششوں کو سراہا۔، فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ بل گیٹس سے ملاقات کی جب کہ وفد میں انسداد پولیو پروگرام کی چیئرپرسن عائشہ رضا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور دیگر بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد کی پیشرفت پر بات چیت ہوئی جب کہ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین بل گیٹس فاؤنڈیشن کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لئے اہم کامیابیاں حاصل کیں اور ایک سال میں پولیو کے خاتمے کا تناسب 82 فیصد رہا جب کہ گزشتہ سال 306 کیسز سامنے آئے تھے تاہم حکومتی اقدامات کے باعث رواں برس یہ تعداد 32 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام کر رہا ہے، سماجی شعبے میں بھی بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |