سنجے دت ایک ماہ آزادی کے بعد دوبارہ سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے

سنجے دت کو یبٹی کے ناک کے آپریشن کے باعث ایک ماہ کے لیے پونے کی جیل سے پے رول پررہا کیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک September 26, 2015
سنجے دت کو یٹی کے ناک کے آپریشن کے باعث ایک ماہ کے لیے پونے کی جیل سے پے رول پررہا کیا گیا تھا، فوٹو:انڈین ایکسپریس

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سپر اسٹار سنجے دت 30 روزہ پیرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلے گئے ہیں۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کو ان کی بیٹی کے ناک کے آپریشن کے باعث 30 روز کے لیے پونے کی یارواڈا جیل سے پے رول پررہا کیا گیا تھا جب کہ اس دوران ان کی سزا معافی کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی تھی جسے گورنر مہاراشٹرا نے مسترد کردیا تھا تاہم اب پے رول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد اپنی بقیہ سزا پوری کرنے کے لیے انہیں دوبارہ پونے کی یارواڈا جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |