وزیراعظم نوازشریف نے منیٰ میں لاپتہ پاکستانی حجاج کرام کا نوٹس لے لیا

لاپتہ حجاج کی تلاش کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،وزیراعظم کی پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت


ویب ڈیسک September 26, 2015
لاپتہ حجاج کی تلاش کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،وزیراعظم کی پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی حجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تلاش کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں لاپتہ ہونے والے حجاج کا وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ لاپتہ حجاج کو اہلخانہ سے ملانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے ڈی جی حج کو بھی ٹیلی فون کیا اور ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل استعمال کرتے ہوئے لاپتہ پاکستانی حجاج کی تلاش یقینی بنائی جائے جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایت کی کہ لاپتہ حجاج کی تلاش کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور انہیں اہل خانہ سے ملانے کے لئے ہر سطح پر رابطے کئے جائیں۔

واضح رہے کہ سانحہ منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے اب تک 769 حجاج کرام شہید ہوچکے ہیں اور 930 سے زائد زخمی ہیں جب کہ 19 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوچکی ہے اور309 اب بھی لاپتہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |