ایکسائز کی کارروائی2 ٹرکوں سے 320 کلو چرس برآمد

منشیات کے خلاف جد وجہد جاری رکھیں گے،صوبائی وزیر مکیش کمار چائولہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی پولیس نے320 کلو گرام چرس برآمد کر کے2 ملزمان کو گرفتار۔ فوٹو: ماحا حیدر۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی پولیس نے320 کلو گرام چرس برآمد کر کے2 ملزمان کو گرفتار۔


جبکہ ان کے پاس سے ملنے والے 2 ٹرک بھی قبضے میں لے لیے ، تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر مکیش کمار چائولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے ذوالفقار علی شیخ ای ٹی ای کی سر براہی میں مرحبا سی این جی اسٹیشن نیشنل ہائی وے گھوٹکی پر ایک مشکوک ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک نمبر PKB-531 کے خفیہ خانوں سے120کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم نظر محمد پٹھان کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے سے میں لے لیا ، محکمہ ایکسائز کے مطابق گرفتار ملزم پشین کوئٹہ کا رہائشی ہے۔

ایک اور کاروائی میں محکمہ ایکسائز نے بھٹائی پٹرول پمپ کنڈ یارو کے نزدیک بشارت حسین خشک ای آئی ٹی نے ٹرک نمبر TKC-611 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 200کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم درخان کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا ، گرفتار ملزم سر یاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے ، ایکسائز پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چائولہ نے کامیاب چھاپوں پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم کے عملے کی کار کردگی کوسراہا۔
Load Next Story