کراچی میں معصوم شہریوں کا قتل عام ہورہا ہےشمشاد غوری

رواں ہفتے 4 کارکنوں کو قتل کردیا گیا،کیا جمہوری حکومت کے یہی چلن ہیں.


Staff Reporter October 21, 2012
رواں ہفتے 4 کارکنوں کو قتل کردیا گیا،کیا جمہوری حکومت کے یہی چلن ہیں. فوٹو: فائل

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کورنگی کے جوائنٹ سیکٹر انچارج محمد فرقان اور یونٹ 74 کے کارکن احمد علی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کراچی کو درندوں کے حوالے کررکھا ہے ۔

یہاں ہر روز درجنوں بے گناہ اور معصوم شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جارہاہے لیکن حکومت اس قدر بے حس ہوچکی ہے کہ اسے سیاسی کارکنوں اور شہریوں کا بہتا ہوا لہو دکھائی نہیں دے رہا، ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ہمارے 4 معصوم ساتھیوں کی رواں ہفتے کے دوران زندگیاں چھین لی گئی ہیں، ہم حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا جمہوری حکومتوں کے یہی چلن ہوتے ہیں اور کیا جمہوری حکومت معصوم شہریوں کے قتل عام پر یہی رویے اختیار کرتی ہے؟ شمشاد غوری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی اتحادی جماعت کے آگے اتنی نہ جھکے کہ کل ا س کی سیاسی موت پر کوئی پرسہ دینے والا بھی نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ ظلم حد سے بڑھ چکا ہے قبل اس سے کہ مہاجر کارکنان کا اپنے ساتھیوںکی ٹارگٹ کلنگ پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے اور چیئرمین آفاق احمد کی صبر وتحمل کی اپیلیں کارگر نہ رہیںحکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اور مہاجر کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،شمشاد غوری نے کہاکہ ملک کی مقتدرہ قوتیں شہرکراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں