افغانستان میں قیام امن کےلیے ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں سرتاج عزیز

افغانستان میں امن پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی اہم ہے ، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک September 27, 2015
افغانستان میں قیام امن کا عمل جلد شروع ہوگا، سرتاج عزیز فوٹو: فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی اہم ہے اس لئے پاکستان افغانستان میں قیام امن کےلیے ہر طرح کی مدد کو تیار ہے۔

نیویارک میں افغانستان میں امن اور تعمیر نو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور ترک نائب وزیراعظم کے علاوہ چین، آسٹریلیا، ایران اور اٹلی کے وزرائےخارجہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شریک ممالک نے خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان اور طالبان کےدرمیان مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کی سیکیورٹی کےلئےانتہائی اہم ہے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کےلیے ہر طرح کی مدد کو تیار ہے، افغانستان میں قیام امن کا عمل جلد شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں