مذہبی جماعتوں کواتحاد ودانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے

علامہ ساجد میر کے اصولی موقف سے ہی ایم ایم اے بحال ہے،عتیق الرحمن شاہ.


Staff Reporter October 21, 2012
علامہ ساجد میر کے اصولی موقف سے ہی ایم ایم اے بحال ہے،عتیق الرحمن شاہ.

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزارت داخلہ کی قومی امن کمیٹی کے وائس چیئرمین علامہ سید عتیق الرحمن شاہ کاشمیر ی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سازشوں کا گڑھ بن چکا ہے۔

ملالہ یوسف زئی کا ایشو اسی سازش کا تسلسل ہے ،مخصو ص اسلام دشمن طبقہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے مگر ہم عوامی طاقت سے انکے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آبا د سے کراچی ایئر پورٹ پر اپنی آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا،اس موقع پر جمعیت اہلحدیث سندھ کے رہنمائوں وکارکنا ن نے ان کا شاندار استقبال کیا ،علامہ سید عتیق الرحمن شاہ نے کہا کہ اسلام کے حقیقی نفاذ سے ہی ملک میں ترقی ممکن ہے۔

جس کیلیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اتحاد و دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کی بقا کے لیے عملی و مثالی کردار ادا کرنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے حقو ق و ملکی سلامتی کے لیے پر امید ہے مگر حکمرانوں کا طرز عمل انتہائی شرمناک ہے ،قائد جمعیت اہلحدیث سینیٹر علامہ ساجد میر کے اصولی موقف اور جراتمندانہ کردار سے ہی ایم ایم اے کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں