لودھراں میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ ن کے 2مقامی رہنما تحریک انصاف میں شامل

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں 4مرتبہ رکن قومی اسمبلی بننےوالے خترکانجواورسابق رکن پنجاب اسمبلی زوار وڑائچ شامل ہیں


ویب ڈیسک September 27, 2015
مسلم لیگ (ن) کے دو سابق ارکان اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں فوٹو: فائل

این اے 154 میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کے 2 مقامی رہنماؤں نے اپنی پرانی سیاسی وابستگی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 سے 4 مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اختر خان کانجو اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 207 سے سابق رکن اسمبلی زوار وڑائچ نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخلاق احمد گڈو نے بھی چوہدری محمد سرور اور رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال سے ملاقات کے بعد اپنے 20 ساتھیوں کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے دو سابق ارکان اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں