فرانس کی شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

دہشت گردی کے خطرے کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں اورجب بھی قومی سلامتی کو خطرہ ہو گا تو کارروائی کریں گے،فرانسیسی صدر

دہشت گردی کے خطرے کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں اورجب بھی قومی سلامتی کو خطرہ ہو گا تو کارروائی کریں گے،فرانسیسی صدر. فوٹو:فائل

فرانس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلی مرتبہ فضائی کارروائی کی جس کا باقاعدہ اعلان صدارتی آفس سے جاری بیان میں کیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں کو شام میں نشانہ بنایا ہے جن کی نشاندہی گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جاسوسی کے دوران کی گئی تھی۔ بیان میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ داعش کو نشانہ بنا کر ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارا ملک دہشت گردی کے خطرے کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے جب بھی ہماری قومی سلامتی کو خطرہ ہو گا تو ہم کارروائی کریں گے۔


فرانسیسی صدر کے مختصر بیان میں شام کے بحران کے حل کے لیے عالمی طاقتوں سے ایسے حل کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جو شہریوں کو ہر قسم کے تشدد سے محفوظ رکھے۔

واضح رہے کہ امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد گزشتہ ایک سال سے شام اور عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کررہا ہے۔
Load Next Story