عامرخان نے فلم دنگل میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے 100 مقامی افراد کاسٹ کرلیے

مسٹر پرفیکشنسٹ نے خود سیکڑوں افراد کے آڈیشن لیے جس کے بعد 100 مقامی افراد کو منتخب کیا گیا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے خود سیکڑوں افراد کے آڈیشن لیے جس میں سے 100 افراد کو فلم میں کاسٹ کیا، فوٹو:فائل

بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم''دنگل'' میں زندگی کے حقیقی رنگ بھرنے کے لیے 100 مقامی افراد کو کاسٹ کرلیا۔

بالی ووڈ سپراسٹارعامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اسی لیے انہیں مسٹر پر فیکشنسٹ بھی کہا جاتا ہے جب کہ بالی ووڈ اداکار اپنی نئی فلم''دنگل'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک پہلوان کا کردار نبھا رہے ہیں اور فلم میں اپنے کردار کے لیے انہوں نے وزن میں 25 کلو گرام سے زائد کا اضافہ بھی کیا ہے تاہم اب فلم میں مناظر کو حقیقی رنگ دینے کے لیے انہوں نے مقامی افراد کو فلم میں کاسٹ کرلیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے فلم " دنگل " میں حقیقی مناظر دکھانے کے لئے نئے لوگوں کو لینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں انہوں نے مقامی افراد کے خود آڈیشن لینے کے بعد فلم کے لئے 100 لوگوں کو منتخب کرلیا جو فلم دنگل میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم''دنگل'' کی شوٹنگ بھارت کے صوبے پنجاب کے شہر لدھیانہ میں جاری ہے۔
Load Next Story