واٹس ایپ ایک بار پھر ہیکرز کے نشانے پر

ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کو ایک پیغام بھیجا جاتا ہے جس کو کھولتے ہی آپ کا موبائل ہیک ہوجائے گا۔


ویب ڈیسک September 27, 2015
ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کو ایک پیغام بھیجا جاتا ہے جس کو کھولتے ہی آپ کا موبائل ہیک ہوجائے گا۔ فوٹو:فائل

KARACHI: واٹس ایپ صارفین کسی بھی قسم کے غیر ضروری پیغام کو کھولنے سے گریز کریں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ آپ کا موبائل ہیکرز کی زد میں آجائے۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک بار پھر بری خبر سامنے آگئی کیونکہ واٹس ایپ ایک بار پھر سائبر حملوں کی زد میں ہے اس لیے واٹس ایپ پر موصول ہونے والے پیغامات کو کھولنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ وہ پیغام آپ کو کسی ہیکر کی جانب سے بھیجا گیا ہو اورنقصان کی صورت میں آپ کو اپنے موبائل کے ڈیٹا سے ہاتھ دھونا پڑ جائے۔

واٹس ایپ کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں لوگوں کے زیر استعمال میسجنگ سروس واٹس ایپ صارفین کو ہیکرز کی جانب سے ایک پیغام بھیجا جارہا ہے جس کو کھولتے ہی ہیکرز آپ کے موبائل کے ڈیٹا تک بہت آسانی کے ساتھ رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے یہ پیغام ایک وائس میسج کی صورت میں بھیجا جاتا ہے جس کو کھولتے ہی وائرس آپ کے موبائل میں داخل ہوجائے گا اور ہیکرز کو آپ کے موبائل میں موجود ڈیٹا تک باآسانی رسائی حاصل ہوجائے گی۔

اس خطرناک وائرس کے باعث واٹس ایپ کے تمام صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی قسم کے پیغام کو کھولنے سے گریز کریں کیونکہ اس صورت میں صارفین کو کافی نقصان اٹھانا پرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں