کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد اور استصواب رائے کرایا جائے نواز شریف

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے استصواب رائے پرزوردیا۔


ویب ڈیسک September 27, 2015
وزیراعظم سے بان کی مون کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان نے بھارت کےجارحانہ طرزعمل پراقوام متحدہ میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی رویئے سے خطے اور عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہورہے ہیں، اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدر آمد کرائے۔

https://img.express.pk/media/images/q524/q524.webp

https://img.express.pk/media/images/Nawaz1/Nawaz1.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے نیویارک میں موجود ہیں اور ان سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے، بھارتی رویئے سے خطے اور عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہورہے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q619/q619.webp

وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی سنگین خلاف ورزیوں پراحتجاج ریکارڈ کرایا جب کہ بان کی مون نےبھی پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے کہا کہ اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کو تیار ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ امن مشنز میں پاکستان بہترین کردار ادا کررہا ہے کہ اور اس کی معیشت میں بہتری قابل ستائش ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q716/q716.webp

https://img.express.pk/media/images/Nawaz/Nawaz.webp

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کا ترقیاتی ایجنڈے کی منظوری سے متعلق اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ 2015 کے بعد کا ترقیاتی ایجنڈا سب کو ساتھ لے کرچلنے کا عزم ہے اور ترقیاتی مقاصد حاصل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے تاہم اقوام عالم کواہداف حاصل کرنے کے لیےمشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو رہنے کے لئے بہتر جگہ بنانا سب کی ذمہ داری ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اورغربت کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنا تاحال باقی ہے جب کہ وژن 2025 ترقیاتی اہداف کی جانب ہمارا عملی قدم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں